سانحہ بہاولپور:وزیراعظم نےدورہ لندن مختصرکردیا،آج شام اسلام آبادکیلئے روانہ ہوں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 16:20

سانحہ بہاولپور:وزیراعظم نےدورہ لندن مختصرکردیا،آج شام اسلام آبادکیلئے ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ بہاولپور کے باعث اپنی دورہ لندن مختصر اور اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں، آج شام 8بجے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے،نوازشریف سیدھا بہاولپور جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور بہاولپور میں افسوس ناک آئل ٹینکر حادثے کے کے باعث لندن سے واپسی کافیصلہ کرلیاہے۔ نواز شریف نے لندن میں عید کیلئے اپنی تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف آج شام کو8 بجے  لوٹن ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آتے ہی زخمیوں کی عدایت کیلئے بہاولپور جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :