کوئٹہ ،عید الفطر کی چاند رات کے موقع پر سکیورٹی کاپلان ترتیب دے دیاگیا ہے،5ہزار600پولیس اہلکارتعینات کئے جائینگے

اتوار 25 جون 2017 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) کوئٹہ میں عید الفطر کی چاند رات کے موقع پر سکیورٹی کاپلان ترتیب دے دیاگیا ہے۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایاکہ پلان کے تحت شہر بھر میں پانچ ہزار600پولیس اہلکارتعینات ہوں گے، ان اہلکاروں میں ا سپیشل برانچ، ریپڈ ریسپانس گروپ اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اہم عمارتوں کے علاوہ حساس مقامات اور بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکاربھی سکیورٹی فرا ئض سرانجام دے رہے ہیں پولیس اور ایف سی کی شہر بھر میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بازاروں او ر حسا س مقامات پر سول کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے کوئٹہ شہر میں عیدالفطر کے موقع پر بھی سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدمات کئے گئے ہیں خاص طورپر کالے شیشوں والی گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :