کوہلو ،کاہان میں لیویز اور حساس ادارے کی کارروائی ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اتوار 25 جون 2017 16:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ہفتہ اور اتوار کی رات لیویز اور حساس ادارے نے کاہان کے علاقے مخی نالہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاہے اسلحے میں ایک ڈنگرمیشن گن 170رونڈ ،11عدد اینٹی ٹینک مین ،42پیکٹ بارودی مواد ،اکاسی ماٹر گولے کے 8گولے ،14عدد مارٹر فیوز، 1328ایل ایم جی رونڈ , 6عدد اینٹی ٹینک فیوز،ایک سٹیلائٹ فون شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آختر نے لیویز رسالدار شیر محمد کے ہمراہ لیویز لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں تخریب کاروں کے سرکوبی کے لئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے امید ہے بہت جلد مزید کامیابیاں بھی ملیں گی ضلع میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :