عید کی خوشیوں میں غریب گھرانوں کے مستحق افراد کو شریک کرنانہ بھولیں‘قمرالاسلام راجہ

چیئرمین و ایم ڈی کی جانب سے پیف سٹاف اور پارٹنر سکولوں کے مالکان ،اساتذہ و طالب علموں کو عیدالفطرکی مبار کباد

اتوار 25 جون 2017 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے چیئرمین قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہمیں عید کے موقع پر میں اپنے علاقے میں موجودغریب گھرانوں کا خیال رکھنا ہے ۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے ہم ناداراورمستحق افرادکو عید خوشیو ں میں شریک کرنا نہ بھولیں۔

(جاری ہے)

پیف ترجمان کے مطابق چیئرمین و ایم ڈی نے پیف سٹاف ،پارٹنر سکول مالکان ،اساتذہ اور طالب علموں کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بابرکت دن ہے اس لیے ہم سب کو چاہیے اس دوران ہم باقاعدگی سے اسلامی ارکان کو ادا کرنے کی بھر پور مشق کو جاری رکھیںاور اس کے ساتھ ایمان داری،تقویٰ اور پرہیز گاری کے ساتھ اپنی ساری زندگی بسر کرنے کا عزم کریں۔

متعلقہ عنوان :