اے این پی کا احمد پورشرفیہ حادثے پر اظہار افسوس

ایسے واقعات کا ما سوائے صبر اورکوئی نعم البدل نہیں ،درجنوں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع عظیم نقصان ہے،بیان

اتوار 25 جون 2017 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے بیان میں احمد پورشرفیہ میں ٹریفک کے المناک حادثے پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا ما سوائے صبر اورکوئی نعم البدل نہیں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع عظیم نقصان ہیں عوامی نیشنل پارٹی دکھ اور درد کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اورلواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں اور زخمیوں کی بہتر طبی سہولیات علاج معالجے کی مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں دریں اثناء باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد یتے ہوئے کہاگیا کہ جس طرح رمضان المبارک مہینہ تزکیہ نفس اور مسکینوں ،یتیموں ،بہواوں کیساتھ اظہار ہمدرددی اور تعاون کا درس دیتا ہے اسی طرح عید الفطر کے موقع پر بھی ہمیں ان غریبوں ،یتیموں بہواوں لاچار افراد کو اس خوشی میں شریک کران کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار ہم سب پر فرض ہیں بیان میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی اور تعاون ہمارادینی اسلامی وملی فریضہ ہے بیان میں اللہ تعالی سے دعاکی گئی کہ و ہ ارض عالم کو دہشت گردی کے ناسو ر محفوظ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :