اعجاز احمد چوہدری کااحمد پور شرقیہ کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے احمد پور شرقیہ کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،اعجاز احمد چوہدری نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ، اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، حکومت پنجاب تمام وسائل برئوئے کا رلا کر زخمیوں کو طبعی سہولتیں فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ بہت بڑا سانحہ ہے ،بہاولپور میں برن یونٹ کا نہ ہونا پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے پنجاب حکومت بر وقت اقدامات اٹھاتی تو کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھی لیکن پنجاب کے حکمرانوں نے آج مجرمانہ غفلت اور بے حسی کی انتہا کر دی ، انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کئی دہائیوں سے پنجاب میں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے لیکن صوبے کے عوام صحت سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، شہباز شریف کی ترجہات میں صحت کی سہولت شاید شامل ہی نہیں ،بعد ازاں پی ٹی آئی کی رہنما غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال، رانا عبدالسمیع ، فیاض بھٹی، ثوبیہ کمال خان اور تنویر خان نے بھی سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔