آصف علی زرداری کا احمد پور شرقیہ حادثے پر اظہار افسوس

کارکنوں کو غمزدہ خاندانوں کی دلجوئی کرنے، ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت

اتوار 25 جون 2017 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عید سے ایک روز قبل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثے میں 100سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے اور لاتعداد افراد کے جھلسنے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کم ہو سکتی تھی اگر فوری طور پر اقدامات کیے جاتے ۔ سابق صدر نے جاں بحق ہونے والوں کی روحوں کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ غمزدہ خاندانوں کی دلجوئی کریں اور انھیں ہر ممکن سہولت بہم پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :