وزارت داخلہ کا حکومت پنجاب سے رابطہ، ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کیلئے وسائل فراہم کرنے کی پیشکش

اتوار 25 جون 2017 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کیلئے وفاقی حکومت کے وسائل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے تمام اداروں کی جانب سے حکومت پنجاب کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔