Live Updates

وزیراعلی پنجاب بہالپور پہنچ گئے، سانحہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

محمد شہباز شریف کی زخمیوں کی عیادت، علاج معالجے ، طبی سہولیات کاجائزہ لیا

اتوار 25 جون 2017 16:20

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے ہونیوالے سانحہ کے بعد بہالپور پہنچ گئے جہاں ان کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے حادثہ کے بارے میں انہیں بریفنگ دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے وکٹوریہ ہسپتال اور سی ایم ایچ ملٹری ہسپتال بہاولپور میں داخل مریضوں کی عیادت اور علاج معالجے کی فراہم کی گئی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا ، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کے ورثاء کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :