Live Updates

قوم کو جے آئی ٹی رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے ‘ شفافیت کے چمپئن کہلوانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ‘حکمران خاندان احتساب کیلئے از خود پیش نہیں ہوا بلکہ اس کیلئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا انٹرویو

اتوار 25 جون 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ شفافیت کے چمپئن کہلوانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ،حکمران خاندان احتساب کیلئے از خود پیش نہیں ہوا بلکہ اس کیلئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے ، عمران خان کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن حکمران طبقہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی طویل جدوجہد سے حکمرانوں کے اصل چہروں سے نقاب الٹا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی حکمرانوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ جب تک حکمرانوں سے لوٹ مار کا حساب نہیں لیا جاتا اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پانامہ لیکس سے شفافیت کے چمپئن کہلوانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پوری قوم جانتی ہے کہ حکمران خاندان از خود احتساب کے لئے پیش نہیں ہوا بلکہ اس کے لئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے قوم پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات