آئل ٹینکر حادثے میں 51 شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہاولپور سے ملتان منتقل کردیا گیا

حادثے کی جگہ کو کلیئر کرکے ٹریفک بحال کردی گئی

اتوار 25 جون 2017 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) آئل ٹینکر حادثے میں 51 شدید زخمیوں کو بہاولپور سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کی جگہ کو کلیئر کرکے ٹریفک بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی کے جوانوں نے احمد پور شرقیہ میں ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا 51 شدید زخمیوں کو بہاولپور سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان منتقل کیا گیا جبکہ حادثے کی جگہ کو کلیئر کرکے ٹریفک بحال کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :