چکوال میں چاند رات اور عید الفطر کیلئے پولیس ملازمین کیلئے سیکورٹی پلان جاری

نماز عید پر 170مقامات پر پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ون ویلنگ پر کنٹرول کرنے کیلئے ناکہ بندی کی15پوانٹ قائم کر دیئے گئے،ڈی پی او چکوال

اتوار 25 جون 2017 16:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے چاند رات اور عید الفطر کیلئے پولیس ملازمین کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں16 ناکہ بندی پوائنٹ ہونگے جہاں پر ضلع چکوال کے اندر داخل ہونے والے ہر شخص کی چیکنگ ہوگی اور ڈی ایس پی اور ایچ ایچ او ان ناکہ بندی پوائنٹ کی نگرانی کریں گے اور ان ناکہ بندی پوائنٹ پر 16افسران اور48پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے اتوار کے روز اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایلیٹ فورس کے سات سیکشن جبکہ فالکن فورس کے دس موٹر سائیکل چکوال شہر میں ، دس موٹر سائیکل تلہ گنگ اور آٹھ موٹر سائیکل چوآسیدنشاہ میں ہرکت میں رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز عید پر 170مقامات پر پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ون ویلنگ پر کنٹرول کرنے کیلئے ناکہ بندی کی15پوانٹ قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :