نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے میں آٹھ سے دس ہفتے رہ گئے، شیخ رشید

پاکستان میں ہرشام موت کا رقص حکمرا ن عیا شیو ں میں مصروف ہیں ۔ انٹر ویو

اتوار 25 جون 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں غربت‘ تنگ دستی ‘ افلاس کا ناچ ہو رہا ہے ۔ غریب پٹرول ‘ چینی اور گھی کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں ۔ نواز شریف لندن میں مزے کر رہے ہیں ۔ نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے میں آٹھ سے دس ہفتے رہ گئے ہیں ایک ٹی وی چینل انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرشام موت کا رقص ہو رہا ہے ۔

غریب لوگ مر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ اللہ پاک غریبوں کی مدد کرے ۔ اس مرتبہ لوگ ضمیر اور ووٹ کو فروخت نہیں کریں گے ۔ پاکستان میں امید کی کرن تحریک انصاف ہے انہوں نے کہا کہ لوگ شدید گرمی میں ننگے پائوں پیدل چل کر دادو میں عمران خان کے جلسے میں آئے تھے ۔ لوگوں کے پاس پہننے کے لئے جوتیاں اور کپڑے نہیں ۔ حکمران کھربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں ان کا احتساب ہونے والا ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو صرف اقتدار کی لالچ ہے اس ملک میں موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کو غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :