ڈرائیورکی غفلت یاانتہاپسندی،عیدکےاجتماع پرگاڑی چڑھادی،بچے سمیت 6افرادزخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 15:48

ڈرائیورکی غفلت یاانتہاپسندی،عیدکےاجتماع پرگاڑی چڑھادی،بچے سمیت 6افرادزخمی
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء): خاتون ڈرائیورنے عید کے اجتماع پرگاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 6افرادزخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوکاسل میں عیدکے اجتماع سے واپس آنیوالے لوگوں پرخاتون نے گاڑی چڑھادی۔ پولیس نے 42سالہ خاتون ڈرائیورکوحراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ واقعہ دہشتگردی کی کاروائی نہیں لگتا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔عیدکے روزمسلمانوں کے اجتماع پرگاڑی چڑھانے کاواقعہ بھی انتہاپسندی کانتیجہ ہوسکتاہے۔پولیس نے خاتون ڈرائیورکوگرفتارکرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔