ہانگ کانگ میں چین کی ’’ایک ملک دو نظام‘‘پالیسی کامیاب رہی ہے ،سابق نیپالی قونصلر جنرل

پالیسی کی بدولت ہانگ کانگ میں رہنے والے نیپالی باشندے مستفید ہو رہے ہیں

اتوار 25 جون 2017 15:40

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ہانگ کانگ میں نیپال کے سابق قونصل جنرل مہیش دھہل نے کہا کہ ہانگ کانگ کے معاشرے کے طور پر ہانگ کانگ میں رہنے والے نیپالی چین کے خصوصی انتظامی علاقہ کے بارے میں بیجنگ کی پالیسی سے استفادہ کرتے چلے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہیش دھہل نے جو کہ اب ایک حکومتی سیکرٹری ہیں کہا کہ چین نے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) نے گزشتہ بیس برسوں میں ’’ایک ملک ،دونظام‘‘ کے اصول پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے اور ہانگ کانگ کی عوام کو زبردست فوائد بہم پہنچائے ہیں ۔

اندازہ ہے کہ ہانگ ہانگ میں بیس ہزار سے زائد نیپالی رہائش پذیر ہیں جن لوگوں نے وہاں ٹھہرنے کا انتخاب کیا ہے وہ اپنی جڑیں پکڑ رہے ہیں ۔ ان کے پاس ہانگ کانگ کے شناختی کارڈ ہیں لیکن ان کی قومیت اب بھی نیپالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :