چینی وزیراعظم کا ایجادات نوعیت والی ترقی کے فروغ کیلئے کوششوں پرزور

نئے ٹیکنالوجیکل اور صنعتی انقلاب نے دنیا میں زبردست تبدیلیاں لائی ہیں،سیمپوزیم سے خطاب

اتوار 25 جون 2017 15:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) چین کے وزیراعظم لی کھی چھیانگ نے نئی ٹیکنالوجیکل اور صنعتی انقلاب کے دنیا میں زبردست تبدیلیاں لانے کے پیش نظر ایجادات کی نوعیت والی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زوردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے صنعتی انقلاب سے متعلق ایک سیمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے لائی نے کہا چین کو چاہیے کہ وہ ایجادات کی نوعیت والی ترقی کو فروغ دے اور دنیا کی ٹیکنالوجیکل ترقی کو چھو لے ۔

انہوں نے کہا کہ نیا انقلاب اقتصادی اور سیاسی پس منظر کو بدل دے گا ۔ عالمی مسابقت میں تبدیلی آئے گی اور موجودہ صنعتوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا چین کو چاہیے کہ وہ مصنوعی انٹیلی جنس ، کوانٹم سائنس، جینی ایڈیٹنگ ،نئے مواد اور نئی توانائی جیسے شعبوں میں زیادہ اصلی تحقیق کیساتھ سامنے آئے ۔

متعلقہ عنوان :