چین کی طیارہ بردار فارمیشن کی تربیتی مشن پر روانگی

اتوار 25 جون 2017 15:40

چنگ ڈائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) طیارہ بردار جہاز لیائو ننگ کیساتھ ایک فلوٹیلا معمول کے تربیتی مشن پر اتوار کو مشرقی چین میں چنگ ڈائو سے روانہ ہوگیا ۔ یہ بات ایک فوجی اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بحری فارمیشن میں تباہ کن جہاز جنان اور ین چوان ، فری گیٹ، ین تائی اور جے 15لڑاکا جٹ طیاروں اورہیلی کاپٹروں کا ایک سکوارڈن شامل ہے ۔ توقع ہے کہ پہلے کی طرح کے اس تربیتی مشن سے جہازوں کے درمیان رابطہ مستحکم ہوگا اور مختلف بحری علاقوں میں پائلٹوں اور عملے کی مہارت کو بہتر بنایا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :