چین ہائی وے کارگو لنک کو جنوب مشرقی ایشیا تک توسیع دے گا

اتوار 25 جون 2017 15:40

چانگ چنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی چین کی چانگ چنگ کمشنری اور بینکاک کے درمیان باقاعدہ روڈکارگو سروس جولائی میں چالو کر دی جائے گی ۔ چانگ چنگ میونسپل ٹرانسپوٹیشن اتھارٹی کے مطابق چانگ چنگ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے لئے تین روٹوں کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ چانگ چنگ سے ویتنام سے ہنوئی تک مشرقی روٹ پہلے ہی سے جاری وساری ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی میں وسطی روٹ چانگ چنگ کو لائوس میں ویتنام کے ذریعے اور اس کے بعد بینکاک تک ملا دے گا ۔96گھنٹے کے سفر میں 2800کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا ۔ تیسرا مغربی روٹ جو چانگ چنگ سے میانمار سے ینگور تک جاتا ہے آئندہ سال کے آغاز یا رواں سال کے اختتام تک کھول دیا جائے گا ۔ چانگ چنگ ٹرانسپوٹیشن گروپ کے ڈائریکٹر ہی جونگ ہائی نے کہا کہ اس کارگو سروس کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا سے چانگ چنگ تک مزید پھل ، اناج ، عمارتی لکڑی اور دیگر زرعی مصنوعات لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :