Live Updates

عید الفطر مسلمانوں کے خوشی کا دن ہے ‘اللہ کی طرف سے یہ دن تمام مسلمانوںکو رمضان المبارک کے روزوں کے بدلے میںعطا کیا گیا ہے ‘پرمسرت دن کے موقع پر تمام اہل اسلام کو اپنے غرباء و مساکین بھائی بہنوںکا یاد رکھنا چاہیے

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق صدر قمر چوہدری کی بات چیت

اتوار 25 جون 2017 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق صدر قمر چوہدری نے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے ایک خوشی کا دن ہے اللہ رب العزت کی طرف سے یہ دن تمام مسلمانوںکو رمضان المبارک کے روزوں کے بدلے میںعطا کیا گیا ہے اس پرمسرت دن کے موقع پر تمام اہل اسلام کو اپنے غرباء و مساکین بھائی بہنوںکا یاد رکھنا چاہیے جو نامساعد اور تنگی دستی میں زندگی گزار رہے ہیں اور عید کی خوشیوں کو اس طور طریقہ سے نہیں منا سکتے جس طرح ایک عام انسان عید کی خوشیاں مناتا ہے جبکہ عید کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر ، شام ،برما اور فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں کی آزادی کیلئے دعا کرنی چاہیے تاکہ یہ لوگ بھی عید کی خوشیاں بھرپور انداز میںمنا سکیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

قمر چوہدری نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر ، شام، فلسطین اور برما میں مسلمانوں کو انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام اہل اسلام کو اللہ رب العزت کے حضور دعا کرنی چاہیے کہ ان ممالک میں بسنے والے افراد کی مشکلات ختم ہو سکیں اور یہ بھی خوشیوں بھر اس دن کو بھرپور انداز میںمنا کر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کر سکیں ۔قمر چوہدری نے مزید کہا کہ عید الفطر کا تہوار ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم عید کے دن اپنے غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مشکلات کا ازال کر سکیں تاکہ اللہ رب العزت ہم سے خوش ہو سکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات