ملت اسلامیہ با لعمو م اورشام، عراق، اراکانی،فلسطینی اور کشمیری عوام بالخصوص جن حالات میںدشمن کے نشا نے پر ہیں،وہ سب پر عیاں ہیں‘ اب مدینة النبی بھی اسلام دشمنوں کے نشانے پر ہے‘افغانستان، ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں نہتے مسلمان بے دردی سے شہید کئے جا رہے ہیں۔نہتے فلسطینی مسلسل قتل کئے جارہے ہیں‘خاک و خون میں لت پت اس خطہٴ ارض پر رہنے والی غیور قوم صبر و استقلال اور بلند حوصلوں کے ساتھ بھارتی فورسز کا مقابلہ کر رہی ہے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے

متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان کا عید کے موقع پر پیغام

اتوار 25 جون 2017 15:30

سرینگر،مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے عیدالفطرکے مبارک موقعہ پر اُمتِ مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری حریت پسند عوام کو بالخصوص دل کی گہرائیوں سے عید مبارک باد پیش کی ہے۔عید پیغام میں انھوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ با لعمو م اورشام، عراق، اراکانی،فلسطینی اور کشمیری عوام بالخصوص جن حالات میںدشمن کے نشا نے پر ہیں،وہ سب پر عیاں ہیں۔

اب مدینة النبی بھی اسلام دشمنوں کے نشانے پر ہے۔افغانستان، ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں نہتے مسلمان بے دردی سے شہید کئے جا رہے ہیں۔نہتے فلسطینی مسلسل قتل کئے جارہے ہیں۔ عالمی برادری خاموشی سے مسلمانوں کے بہتے خون کا نظارہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

خاک و خون میں لت پت اس خطہٴ ارض پر رہنے والی غیور قوم صبر و استقلال اور بلند حوصلوں کے ساتھ بھارتی فورسز کا مقابلہ کر رہی ہے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی حکمرانوں کے ہر حربے، عیاری، مکاری اور جبر اس قوم کے اعصاب کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سینکڑوں کشمیری طویل مدت سے جیلوںمیں سڑ رہے ہیں۔جمعةالوداع پر جامع مساجدمقفل کی گئیں، جنگ بندی لکیرکے آر پار اورجموں خطہ کے مسلمانوں کو براہ راست نشانہ بنا دیا گیا ہے۔تمام ترسازشوں اور ظلم و زیادتی کے باوجود کشمیری قوم پرعزم ہے ، یہ عید محکومی کی ہے۔

حقیقی عید ہماری تب ہوگی جب ہماری ملت بیرونی غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوگی۔شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر آزادی کی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار اور دنیا کی ظالم اور جارح قوتیں شکست سے دوچار ہونگی ۔ برما،فلسطین اور کشمیر میں نہتے عوام کا قتل عام در اصل اسی ناکامی کو چھپانے کی ایک نا کام کوشش ہے ۔تحریک المجاہدین کی اپیل ہے کہ عید انتہائی سادگی سے منائی جائے اورغیور عوام شہداء کے ورثاء، یتیموں، بیوائوں، معذوروں، زخمیوں، محبوسین اور نادار وبے سہارا لوگوں کو یاد رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

مجاہدین کشمیر ہر حال میں تحریکِ آزادئ کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف رہیں گے اور یہ جدوجہد ہر محاذ پر نہ صرف جاری رہیگی بلکہ اس میں انشاء اللہ مذید شدت آئیگی۔بھارت کے خلاف ٹارگٹ حملے کئے جائیں گے۔انہوں نے شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور نماز عید پر پابندیوں اور عیدگاہوں کی بندش کے جابرانہ اقدامات کی مذمت کی۔