ملک میں دہشتگردی کاگندختم کرنے کیلئے ہم نے کام شروع کیا،محمدنوازشریف

دہشتگردی دم توڑچکی،آئندہ مزیدحالات بہترہونگے،نیشنل ایکشن پلان کےتحت ہی آپریشن ردالفساداوردیگرآپریشنزجاری ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اورافغانستان دونوں نےعمل کرناہے،آئل ٹینکرحادثے میں قیمتی جانی نقصان بہت افسوس ہے،وزیراعظم کی نمازعیدالفطرکی ادائیگی کے بعدمیڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 15:22

ملک میں دہشتگردی کاگندختم کرنے کیلئے ہم نے کام شروع کیا،محمدنوازشریف
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کاگندختم کرنے کیلئے ہم نے کام شروع کیا، دہشتگردی دم توڑچکی،آئندہ مزید حالات بہترہونگے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہی آپریشن ردالفساداور دیگرآپریشنزجاری ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان دونوں نے عمل کرناہے، آئل ٹینکرحادثے میں قیمتی جانی نقصان بہت افسوس ہے۔

انہوں نے لندن ہائی کمیشن میں نمازعیدالفطرکی ادائیگی کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کاگندپھیلاہواتھا۔دہشتگردی کا2013ء میں کیاحال تھا۔لیکن آج دہشتگردی دم توڑچکی ہے۔دہشتگردی کے واقعات ماضی کی نسبت کم ہوئے ہیں۔آئندہ آنے والے عرصے میں مزیدحالات بہترہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان صدراشرف غنی سے بات ہوئی۔

جس پرکستان نے بھی عمل کرناہے اور افغانستان نے بھی عمل کرناہے۔نوازشریف نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرکام ہورہاہے۔آپریشن ردالفساداور دیگرآپریشنزبھی اسی پلان کے تحت ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشنزجاری ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ بہاولپور بڑاافسوسناک واقعہ ہے۔آئل ٹینکرحادثہ اپنی نوعیت کابڑاحادثہ ہے۔جس میں بڑی تعدادمیں قیمتی جانی نقصان ہوا۔جانی نقصان پربہت افسوس ہے۔زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہبازشریف سے رابطے میں ہوں۔حسن نوازنے بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ عیدالفطرکی نمازاداکی۔

متعلقہ عنوان :