ساہیوال ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 24سالہ نوجوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی، ہسپتال میں حالت نازک

اتوار 25 جون 2017 15:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) نواحی چک 6-82آر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک 24سالہ نوجوان علی رضا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسی چک کے رضا خاں کا بیٹا علی رضا موٹر سائیکل پر شہر سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے رکنے کے اشارہ پر موٹر سائیکل بھگا دی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس فتح شیر نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :