عیدالفطر مسلمانوں کی اجتماعی خوشیوں کامظہرہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

مسلمان امن کے داعی ، محبت کے امین، دہشتگردی کیخلاف ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 25 جون 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عیدالفطرکاتہوار مسلمانوں کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے مسلمان امن کے داعی ، محبت کے امین اور دہشت گردی کیخلاف ہیں۔امن، اتحاد اور در گذر عیدالفطر کی روح ہے جو مسلمانوں میں جذبہ ایمانی کو تقویت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاعید الفطر کا فلسفہ یہی ہے کہ رمضان کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکریہ ادا کیا جائے اور آپس میں ذاتی اختلافات کو بھول کر بطور ملت اسلامیہ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔

مخیر و صاحب ثروت افراد عید کے موقع پر غریبوں کو عید کی خو شیوں میں شامل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ان کامزید کہناتھا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ پر پوری قوم غمزدہ ہے زخمی ہو نیوالوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے بڑے شہر میں منتقل کیا جائے۔ جامعہ نعیمیہ کے علماء کرام اورمفتیان کرام سانحہ احمدپورشرقیہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہیں۔