نارنگ منڈی پولیس کا چھاپہ ،شراب کی دوسو بوتلیں برآمد،ملزم گرفتار

اتوار 25 جون 2017 15:20

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) نارنگ منڈی پولیس نے ڈالہ واہگہ میں کامیاب چھاپہ مارکر شراب کی چالو بھٹی اور دوسو بوتل تیار شراب برآمدکرکے ملزم محمود عرف مودا کوگرفتارکرکے اس کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ملزم عید الفطر کے موقع پر بھاری مقدار میں شراب تیارکرکے مختلف علاقوںمیں سپلائی کرنے کی پلاننگ کررہاتھاکہ ایس ایچ او رانامحمداقبال نے اچانک چھاپہ مارکر شراب اور چالوبھٹی قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے شراب کشیدکرنے کا دھندہ کرتاتھا ۔

متعلقہ عنوان :