ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ‘آزاد علی تبسم

اتوار 25 جون 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اس ملک کے لئے وہ کچھ کیا تو کوئی دوسر اسیاسی خاندان نہ کرسکا ، مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریکارد ترقی ہوئی اور اب ن لیگ کے قائدین سے ہی سوالات کئے جارہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زبانی کلامی یا باتوں سے کچھ نہیں ہوتا کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن شریف خاندان نے اس ملک کے لئے سب کچھ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محنت سے قومیں بنتی ہیں،جرمنی اور جاپان کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں اورنیت نیک ہوتو خدا بھی مدد کرتا ہے۔ہمیں نیک نیتی، محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ محنت، محنت اور صرف محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ تاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والی قومیں کامیاب ہوئی ہیں اور ہمیں بھی ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور اپنی قوم اور معاشرے کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔