نواز شریف کی کہانی ختم ہو نے والی ہے‘’’پارٹی از اوور‘‘ کی آواز لگ چکی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

حکمران خاندان کسی سیاسی سازش نہیں جوڈیشل کاروائی کا سامنا کررہے ہیںنظام اور جمہوریت کو کو ئی خطرہ نہیں

اتوار 25 جون 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کہانی ختم ہو نے والی ہے،’’پارٹی از اوور‘‘ کی آواز لگ چکی ہے، حکمران خاندان کسی سیاسی سازش نہیں بلکہ جوڈیشل کاروائی کا سامنا کررہے ہیںم نظام اور جمہوریت کو کو ئی خطرہ نہیں، یو سف رضا گیلانی کے نااہل ہونے سے کیا جمہوریت ختم ہو گئی تھی وزیر اعظم اور ان کے کے خاندان پر ٹیکس چوری ، اثاثے چھپانے اور منی لانڈرنگ کے جرائم ثابت ہو چکے ہیں، نواز شریف بچ نہیں سکتے کیونکہ جو کچھ سامنے آچکا ہے اس کی بنیاد پر ججوں کیلئے حکمران خاندان کو کلین چٹ دینا ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی کی رہائش گاہ پر دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامدرضا نے مزید کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کا بڑا اتحاد بنے گا۔ نیشنل ایکشن پلان کے 22میں سے 8نکات کو چھویا بھی نہیں گیا اس لئے دہشتگر د پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ ن لیگ جمہوریت کو لاحق خطرے کا بے بنیاد خوف پھیلا رہی ہے۔ جمہوریت کی فکر کرنے والے جمہور کی بھی فکر کریں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ نواز شریف ایسا نااہل وزیر اعظم ہے جو پرچیاں پڑھے بغیر گفتگو بھی نہیں کر سکتا۔ جے آئی ٹی کی مدت میں اضافہ نہیں ہو نا۔

متعلقہ عنوان :