مسلم اُمہ کیلئے عید الفطر کا دن سعید ،مسرت و شادمانی اور آپس کی نفرتیں مٹا نے کا دن ہے ، ڈاکٹر جمال ناصر
موجودہ پُرآشوب دور میں قوم کو اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے ،ہمیں ملتِ واحدہ کی طرح مثالی اتحاد ،اخوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، صدر پاکستان گرین ٹاسک
اتوار 25 جون 2017 15:20
(جاری ہے)
ڈا کٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم عید سے قبل ہی بھرپور طریقے سے ضرورت مندوں اور ناداروںکی مدد کریں تاکہ یہ لوگ بھی ہمارے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
انہوں نے پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور احمد پور شرقیہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوںنے ایک مرتبہ پھر ساری قوم کو غمزدہ اور سوگوار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کا امن تباہ کر رکھ دیا ہے ،اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ہمیں عیدپردنیا کو یہ باور کرانا ہوگا کہ ہم بحیثیت مسلمان امن کے علمبردار ہیں اور دہشت گردی کا کسی طور بھی اسلام یا مسلمانوں سے کوئی واسطہ نہیں ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور استحکام پاکستان تمام دیگر امور پر مقدم ہے اس لئے پاکستان کے عوام ملک میں مذہبی منافرت ،گروہی و لسانی تعصبات اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے کر امن و امان کا مسئلہ پیداکرنے والی کسی قوت کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ آج کا دن ہم سے اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد بانٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور عید کے بعد بھی سارا سال غریب ، نادار اور مستحقین کی امداد کاسلسلہ جاری رکھیں ۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.