سعودی الٹی میٹم انٹرنیشنل لا کے منافی ہے، ترک صدر

قطر سے ترک فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ ترکی کے احترام کو کم کرنا ہے،طیب اردگان

اتوار 25 جون 2017 15:10

سعودی الٹی میٹم انٹرنیشنل لا کے منافی ہے، ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے خلیجی ریاست قطر کو سعودی عرب اور دوسرے تین مسلم ملکوں کی جانب سے تیرہ مطالبات کو تسلیم کرنے کے الٹی میٹم کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے قطر کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں اس نے سعودی مہلت اور مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ اردگان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور اس کے حلیفوں کی جانب سے جو تیرہ مطالبات کی فہرست قطر کو فراہم کی گئی ہے، وہ انٹرنیشنل قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ قطر سے ترک فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ ترکی کے احترام کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :