اسکائپ انتظامیہ نےیواے ای میں ویڈیو سروسزبندکرنے کی تصدیق کردی

اسکائپ انتظامیہ یاٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے یواے ای میں سروس بندکرنے کی وجوہات نہیں بتائیں،اسکائپ پرویڈیوکال یابات کرنے سے قاصرلوگ شدیدپریشانی میں مبتلاہیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 14:54

اسکائپ انتظامیہ نےیواے ای میں ویڈیو سروسزبندکرنے کی تصدیق کردی
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء): اسکائپ انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسکائپ کی سروسزبندکرنے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دنوں سے متحدہ عرب امارات میں اسکائپ کی ویڈیو سروسزکی بندش کی قیاس آرائیاں گردش کررہی تھیں۔ لیکن اب اسکائپ انتظامیہ نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ یواے ای میں اسکائپ کی سروسزبندکردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اسکائپ انتظامیہ یاٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارت میں اسکائپ کی سروس بندکرنے کی تاحال وجوہات نہیں بتائی گئیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیاکی سب سے متحرک سائیٹ ہے جس پرلوگ دنیابھرمیں ویڈیوچیٹ کے ذریعے اپنے کاروباری معاملات سمیت عزیزواقارب سے بات کرسکتے تھے۔تاہم اسکائپ کی بندش سے لوگوں بات کرنے میں شدیدپریشانی کاسامناہے۔