آئی سی سی کی جانب سے ویمنزورلڈ کپ کے دوران ٹویٹر پر کپتانوں کی ایموجیز استعمال کرنے کا اعلان

اتوار 25 جون 2017 14:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) آئی سی سی کی جانب سے ویمنزورلڈ کپ کے دوران ٹویٹر پر کپتانوں کی ایموجیز استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے ویمنزورلڈ کپ کے دوران ٹویٹر پر کپتانوں کی ایموجیز استعمال کرنے کا اعلان کے بعد یہ دنیا کا پہلا اسپورٹنگ ایونٹ بن چکا جس میں کپتانوں کی ٹویٹر ایموجیز استعمال کی جارہی ہیں، ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کے بعد پلیئر کے نام لکھنے سے متعلقہ کپتان کی ایموجی سامنے آجائیگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کی ایموجی بھی لانچ کردی گئی ۔