ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسر ا میچ انگلینڈ کے خلاف 27جون کو کھیلے گی

پاکستانی وقت کے مطابق میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا ،ْتیسرا میچ دوجو لائی کو بھارت کے خلاف کھیلا جائیگا

اتوار 25 جون 2017 14:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویمن ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسر ا میچ انگلینڈ کے خلاف 27جون کو لیسٹر میںکھیلے گی ،ْ پاکستانی وقت کے مطابق میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا ،تیسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 2جولائی کو ڈربی میں ،چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 5جولائی کو ،چھٹا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف، 8جولائی کو ساتواں میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ،گیارہ جولائی کو 8واں میچ 15جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ،پہلا سیمی فائنل 18جولائی کوبرسٹل میں، دوسرا سیمی فائنل 20جولائی کو ڈربی میں اور فائنل 23جولائی کو لارڈز میں ہوگا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز اکا دفاع کرے گی اور اگر وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ اس کی ساتویں فتح ہوگی ،آسٹریلیا کی ٹیم رینکنگ کے حوالے سے پہلے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کی دوسرے، نیوزی لینڈ کی تیسرے ،،بھارت کی ٹیم چوتھے ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچویں ،سائوتھ افریقہ کی ٹیم چھٹے ،پاکستان کی ٹیم ساتویں ،سری لنکا کی ٹیم آٹھویں ،بنگلہ دیش کی ٹیم نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے ، ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر ،ناہیدہ بی بی ،میرینہ اقبال ،بسمعہ معروف ،جویریہ خان ،سعدیہ نین فاطمہ عابدی ،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثناء میر ( کپتان )،کائنات امتیاز ،عثماویہ اقبال کھوکھر ،ناصرہ سندھو،غلام فاطمہ ،سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)،صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )،ابرار احمد ( ٹرینر)محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :