حافظ آباد، چک نمبر 1 ذخیرہ سے تین ملزمان مبینہ طور پر دوشیزہ کو اغواء کرلے گئے

اتوار 25 جون 2017 14:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)حافظ آباد کے نواحی گائوں چک نمبر 1 ذخیرہ سے تین ملزمان مبینہ طور پر دوشیزہ کو اغواء کرلے گئے جس پر پولیس نے مغویہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

کلثوم طاہر زوجہ عباس علی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اسکی بیٹی نازیہ بتول عمر بیس سال گھر میں اکیلی تھی ۔ اس دوران ملزمان افتخار، رمضان ایک خاتون کے ہمراہ وہاں آئے اور اسکی بیٹی کو کار میں ڈال کر اغواء کرلے گئے جس پر تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔