پاکپتن ، ڈ کیتی ،چوری کی چارواردتوں میںلاکھوں روپے کا سامان نقدی چرا لی گئی

اتوار 25 جون 2017 14:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ڈ کیتی اور چوری کی چارواردتوں میںلاکھوں روپے کا سامان نقدی چرا لی گئی۔ پہلی واردات میں چک بیلی کلاں کا دکاندار فلک شیر اپنی دکان پر سویا ہوا تھا کہ چھ مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر اس کو جگایا اور روپے مالیت گولڈ لیف سگریٹ کا ڈبہ، نقدی،وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں چوک اقبال شھید پاکپتن میں پرائیویٹ کمپنی کے ٹاور کا سکیورٹی گارڈ محمد رمضان سحری کے وقت ٹاور کے کیبن کو تلے لگا کے کھانا کھانے گیا تو نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر215000 روپے مالیت کے 24سیل(بیڑیاں) چرا کر لے گئے تیسری واردات میں قبولہ قصبہ کے وحید ملک نے اپنی 70000روپے مالیت کی موٹرسائیکل SLM-6700 گلی میں کھڑی کرکے گھر چلا گیا اس کی موٹر سائیکل چار چور چرا کر لے گئے۔

چوتھی واردات میں مشتاق احمد نگینہ چوک پاکپتن میں بنک اے ٹی ایم مشین پر رقم نکالنے گیا تو وہاں دوملزموں محمد احمد وغیرہ موجود تھے ۔انہوں اس کا کارڈ لے لیا اور اس کے اکائونٹ سے ایک لاکھ روپے محمد احمد بخش کے اکاونٹ میں منقتل کر لئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔