ڈرائیورکے مطابق ٹائرپھٹنے سے ٹینکرالٹا،پھر آگ بھڑک اٹھی،ترجمان موٹروے پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 14:21

ڈرائیورکے مطابق ٹائرپھٹنے سے ٹینکرالٹا،پھر آگ بھڑک اٹھی،ترجمان موٹروے ..
بہاولپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ ڈرائیورکے مطابق ٹائرپھٹنے سے آئل ٹینکرالٹ گیا،بعدمیں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایاکہ آئل ٹینکرالٹنے کے بعدآگ بھڑک اٹھی اور تیل جمع کرنے والے افرادجاں بحق ہوگئے۔موٹروے پولیس نے تیل جمع کرنے والے افرادکومنع بھی کیا۔جبکہ ڈرائیورکے مطابق ٹائرپھٹنے سے آئل ٹینکرالٹ گیا۔واضح رہے احمدپورشرقیہ میں آئل ٹینکرالٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر140افرادجاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افرادمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :