جاپان کے وسطی پہاڑی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 25 جون 2017 14:20

جاپان کے وسطی پہاڑی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،جانی ومالی نقصان ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) جاپان کے وسطی پہاڑی علاقے میں اتوارکی صبح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وسطی پہاڑی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان جھٹکوں سے عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کسی بڑے جانی و مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق دو افراد کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔ کچھ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔ اِس زلزلے کے بعد کسی سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :