امریکہ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، ایک شخص ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

اتوار 25 جون 2017 14:20

امریکہ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، ایک شخص ہلاک،حادثے کی ..
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ٹکر کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی پولیس کے مطابق جہاز ایک ڈے کئیر سنٹر کی عمارت سے ٹکرایا۔ حکام کو مطابق حادثے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا تاہم ملبے کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :