سعودی عرب سمیت ، خلیجی ریاستوں اورکئی ممالک میں عیدالفطر منائی گئی ، نمازعید کے بڑے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت ،عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا، دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں کی شرکت

اتوار 25 جون 2017 14:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، ترکی ملائیشیا او ر بعض دیگر مسلمان ممالک میںاتوار کو عیدالفطر منائی گئی ، اس موقع پر نمازعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی،عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا، جس میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اتوار کو عید الفطر منائی گئی ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، اردن، فلسطین ، مصر، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں عید الفطر منائی گئی ۔ مسلم ممالک میں نمازعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا، جس میں دنیا بھر سیآئے لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان اوران کی کابینہ کے ارکان نے مسجدالحرام میں نمازعید ادا کی جب کہ نمازعید کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اوریک جہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔