وکٹوریہ ہسپتال میں برن یونٹ خراب ہو نا پنجاب حکومت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ‘خادم اعلیٰ کے ہسپتالوں کے دوروں کی کلی کھول گئی ہے ‘ڈویژن ہسپتال میں ادویات ،بستروں کا فقدان خادم اعلیٰ پنجاب کے منہ پر طما نچہ ہے

پیپلز پارٹی کے نا ئب صدر میاں منظور وٹو کاسانحہ احمد پور شرقیہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار رنج و غم

اتوار 25 جون 2017 14:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نا ئب صدر میاں منظور احمد وٹو نے سانحہ احمد پور شرقیہ بہاولپورکے میں 135افراد کے جاں بحق ہو نے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ وکٹوریہ ہسپتال میں برن یونٹ خراب ہو نا پنجاب حکومت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے خادم اعلیٰ کے ہسپتالوں کے دوروں کی کلی کھول گئی ہے ڈویژن ہسپتال میں ادویات ،بستروں کا فقدان خادم اعلیٰ پنجاب کے منہ پر ظما نچہ ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اِظہار اِنہو ں نے پی پی پی ضلع اوکا ڑہ کے انفار میشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نو ناری پی ایس ایف پنجاب کے رہنماء محمد آصف علی خان بلوچ اور رانا شکیل احمد سلہریا ایڈوکیٹ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ کو لاہور اورنج ٹرین وغیرہ سے فارغ ہو گا تو دوسروںشعبوںپر توجہ دیگااس کے علاوہ اوکاڑہ میں بھی بر بن یونٹ خراب پڑاہے کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نہیں ہے انظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔