ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے موضوع شخص کی تلاش کے کام کا آغاز

موجودہ ایف بی آر چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد رواںماہ کی 30تاریخ کو ریٹائر ہوجائیں گے

اتوار 25 جون 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے موضوع شخص کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا۔موجودہ ایف بی آر چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد رواںماہ کی 30تاریخ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ڈاکٹر ارشد رواں سال رواں سال اپریل میں پنشن کی عمر کو پہنچ چکے تھے لیکن آئندہ مالی سال 18-2017 کے بجٹ کی تیاری کے لیے ان کے عہدے میں 30 جون تک کی توسیع دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں ایف بی آر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاناما پیپرز کے دعوئوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے باعث اس عہدے کو مزید اہمیت حاصل ہوگئی ہے اور یہ عہدہ انتہائی حساس ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایف بی آر کو آئندہ مالی سال میں 4 کھرب روپے کا ریونیو جمع کرنے کا مشکل ترین ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹم کے بی ایس21 کے افسر شوکت علی مذکورہ عہدے کے لیے پہلے امیدوار ہیں، شوکت علی اس وقت ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہیں۔اس کے علاوہ ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر خواجہ تنویر بھی اس عہدے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس اہم عہدے کو حاصل کرنے کے لیے آئی آر ایس کے رکن رحمت اللہ وزیر بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ اکنامک افیئرز ڈویژن کے موجودہ سیکرٹری طارق پاشا بھی ایف بی آر کے چیئرمین اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :