کوریا کی حکومت کے تعاون سے 6ارب کی لاگت سے آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جائیگا

اتوار 25 جون 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)کوریا کی حکومت کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جائے گا جس پر6 ارب روپے لاگت آئے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لانے کیلئے اعلی تعلیم کے شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میں مختلف جامعات کے سمارٹ کیمپسز کا قیام اور ملک بھر کے شہروں کو باہم منسلک کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلاتی ڈھانچہ فراہم کرنا شامل ہے۔

حکومت نے دور افتادہ علاقوں میں تھری جی سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے کہ ڈیجیٹل خدمات کی رسائی کا دائرہ ملک کے تمام علاقوں تک بڑھایا جاسکے۔اسی تناظر میںکوریا کی حکومت کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جائے گا جس پر6 ارب روپے لاگت آئے گی۔