پاکستان میں پہلی بار ’مخنث پاسپورٹ‘ کا اجراء

نیا پاسپورٹ دنیا بھر میں ایک مخنث کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوانے میں مدد فراہم کرے گا ،ْمخنث فرزانہ ریاض

اتوار 25 جون 2017 14:20

پاکستان میں پہلی بار ’مخنث پاسپورٹ‘ کا اجراء
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستانی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ’مخنث پاسپورٹ‘ کا اجراء کرتے ہوئے پشاور سے تعلق رکھنے والی مخنث کو خصوصی پاسپورٹ جاری کردیا جبکہ خصوصی پاسپورٹ حاصل کرنے والی مخنث فرزانہ ریاض نے کہاہے کہ نیا پاسپورٹ انہیں دنیا بھر میں ایک مخنث کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوانے میں مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرزانہ ریاض نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں خصوصی پاسپورٹ مل چکا ہے جس پر جنس کے خانے میں مرد اور عورت کے بجائے ایکس درج ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے جو ان کے پاس پاسپورٹ تھا، اس میں ان کی جنس مرد کے طور پر درج تھی اور اس کو لیتے وقت انہوں نے حکومتی عہدیداروں سے کہا تھا کہ انہیں اس وقت تک پاسپورٹ منظور نہیں ہے، جب تک اس میں جنس کے خانے میں مخنث نہیں لکھا جاتا۔نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد فرزانہ ریاض نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دنیا بھر میں کسی بھی پریشان کے بغیر سفر کرسکتی ہیں،پہلے انہیں کئی عالمی ایئرپورٹس پر مسائل کا سامنا رہتا تھا، کیوں ان کی جسمانی ساخت اور پاسپورٹ میں درج جنس میں فرق ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :