تحصیل کاہان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ْ بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود بر آمد

اتوار 25 جون 2017 14:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) تحصیل کاہان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے مخی نالہ میں لیویز اور دیگر فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔برآمد کئے جانے والے اسلحے میں ڈنگر مشین گن، 170 راؤنڈز، 11 اینٹی ٹینک شکن مائنز سمیت 42 تھیلے بارودی مواد بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نے بتایا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کر کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :