Live Updates

پاکستان کو لہو میں چھوڑ کروزیراعظم چھٹیاں منارہے ہیں ،ْ فواد چوہدری

ملک انتظامی اور سیاسی بحران کاشکار ہے ،ْترجمان تحریک انصاف

اتوار 25 جون 2017 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو لہو میں لت پت چھوڑ کر وزیر اعظم لندن چلے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سیکورٹی کے حوالے سے اجلاسوں میں مصروف ہیں اور وزیر اعظم چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک انتظامی اور سیاسی بحران کاشکار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات