بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،ْفوزیہ قصوری کی تنقید

پارٹی میں یہ تبدیلی ہے جو وقت کے ساتھ آئی ہے ،ْ بابر اعوان پی ٹی آئی میں اپنی گزشتہ تمام جماعتوں سے حاصل تجربہ ساتھ لائے ،ْ فوزیہ قصوری

اتوار 25 جون 2017 14:20

بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،ْفوزیہ قصوری کی تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پی ٹی آئی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں یہ تبدیلی ہے جو وقت کے ساتھ آئی ہے ،ْبابر اعوان پی ٹی آئی میں اپنی گزشتہ تمام جماعتوں سے حاصل تجربہ ساتھ لائے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے منحرف لیڈروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے بانی رہنما بھی بول پڑے، پیپلز پارٹی دور کے وزیر قانون بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر فوزیہ قصوری نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط احتسابی ادارے نہ ہونے کے باعث کرپٹ سیاستدانوں کا کچھ بھی نہیں بگڑتا اور وہ دوسری پارٹیوں میں پناہ حاصل کرلیتے ہیں۔ایک سینئر صحافی نے فوزیہ قصوری کو جواب دیا کہ کیا بابر اعوان مسلم لیگ، جماعت اسلامی، ضیاء کے حامی، جونیجو لیگ، اور پیپلز پارٹی میں رہے، اب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس پر فوزیہ قصوری نے جواب دیا کہ وہ اپنے ساتھ تمام تر تجربہ و دانش لائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :