صدر مملکت کا احمد پور شرقیہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

زخمیوں اور حادثے کے دیگر متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے،ممنون حسین کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت

اتوار 25 جون 2017 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے اندوہناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں اور حادثے کے دیگر متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :