بہالپور واقعہ کی خود نگرانی کر رہا ہوں واقعہ کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے ،بلیغ الرحمن

تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر مملکت انٹرویو

اتوار 25 جون 2017 14:11

بہالپور واقعہ کی خود نگرانی کر رہا ہوں واقعہ کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ اور بہاولپور سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف عسکری اداروں کے ساتھ مل کر واقعہ میں جھلس جانے والے افراد کو ہسپتالوں تک پہنچا رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر اس واقعہ میں استعمال کیا زخمیوں کو ہسپتال پہچایا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس سارے واقعے کی نگرانی کر رہا ہوں شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی ہے اس واقعہ پر تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لوگوں کے ساتھ ہے اور اس واقعہ میں متاثر ہونے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :