آئل ٹینکر دھماکہ ،ایک شخص نے ماچس نکالی سگریٹ جلایا اور تیلی زمین پر پھینکی جس سے آگ بھڑک اٹھی،عینی شاہد

اتوار 25 جون 2017 14:11

آئل ٹینکر دھماکہ ،ایک شخص نے ماچس نکالی سگریٹ جلایا اور تیلی زمین ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) بہاولپور کے علاے احمد پور شرقیہ میں رمضان ہونے کے باوجود ایک شخص کے سگریٹ جلانے سے دھماکہ ہوا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ کے علاقے میں جب آئل ٹینکر الٹ گیا تو اس کے بعد دیر تک پٹؑرول زمین پر گرتا رہا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہد نے بتایا کہ میں بھی وہاں پر موجود تھا آج روزہ تھا اچانک ایک شخص نے ماچس نکالی اور سگریٹ جلایا اور ماچس کی تیلی زمین پر پھینکی جس سے آگ بھڑک اٹھی ۔میں اور اس سگریٹ پینے والا شخص وہاں سے فرار ہو گئے ۔ تاہم اس ماچس کی تیلی نے تمام علاقے کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس کے بعد خوفناک دھماکہ ہوا اور سینکڑوں افراد اس واقعہ کی زد میں آ گئے ۔ ۔