عید الفطر پر تخریب کاری و دہشت گردی کا خطرہ، پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، سکیورٹی پلان جاری ، رینجرز،سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے چھاپے ،20زائد مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 25 جون 2017 14:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) عید الفطر پر تخریب کاری و دہشت گردی کا خطرہ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا ،جبکہ رینجرز،سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے چھاپے ،20زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،اسلحہ برآمد ،آن لائن کے مطابق کوئٹہ ،اپارچنار میں دھماکوں کے بعد فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں رینجرز،سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں نے مشترکہ آپریشن جاری ہیں فیصل آباد کے مختلف مقامات گوجرہ ،جڑانوالہ ،سی50سے زائد افرار کو حراست میں لے لیا گیا ،جبکہ آپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں سمیت20زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست کرکے ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتاردہشتگردوں کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا علاوہ ازیںعید الفطر پر شہر میں ممکنہ تخریب کاری و دہشت گردی کا خطرے کو و پیش نظر رکھتے ہوئے ضلعی پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا‘ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں‘ چھٹیوں پر جانے والے پولیس ملازمین کو ڈیوٹی پر واپس بلا لیا گیا ‘ 830 مساجد اور 250 کھلے مقامات پر 6600 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے‘ ذرائع کے مطابق فیصل آباد شہر میں دہشت گردی کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلعی پولیس نے دہشت گردوں کیساتھ آڑے ہاتھوں نمٹنے کیلئے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں جبکہ چھٹی پر جانیوالے ملازمین کو واپس بلا لیا گیا‘ ضلعی پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا جس کے مطابق شہر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے 830 مساجد اور 250 کھلے مقامات پر اجتماعات ہونگے جن میں اے کٹیگری کی 54 مساجد اور 20 کھلے مقامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

6ایس پیز سمیت 13 ڈی ایس پیز ‘45 انسپکٹر‘ 120 سب انسپکٹر‘ 550 اے ایس آئیز ‘ 165 لیڈی پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے ‘ قومی رضا کاروں کی بھی بڑی تعداد اس ڈیوٹی کا حصہ ہوگی‘ 165ناکہ بندی پوائنٹس ‘ 19 قبرستان‘ 23 پارکس اور انٹر چینجز پر 28 سپیشل پٹرولنگ‘ 25 الیٹ فورس جبکہ 18 کوئیک رسپانس فورس کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی‘ اسلحہ کی نمائش‘ وال چاکنگ‘ بغیر سائلنسر اور شور شرابہ کرنے والی گاڑیوں‘ ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف سپیشل سکواڈ متحرک رہیں گے‘ سکیورٹی پلان کے مطابق اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی کرینگے‘ اس موقع پر ریسکیو 1122 ‘ فائربریگیڈ ‘ سول ڈیفنس اور بم ڈپسوزل سکواڈ کے سربراہان کو بھی متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :