بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔یاسین ملک

ظلم و جبر کے ہتھکنڈٖوں سے کشمیری ہرگز مرعوب نہیں ہونگے۔۔ بیان

اتوار 25 جون 2017 14:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک قتل گاہ میں کردیا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز نے صرف 8جولائی 2016 سے سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید ، ہزاروں کو زخمی ، سینکڑوں کو بصارت سے محروم جبکہ ہزاروں کوتھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا ہے۔

میڈیارپو رٹ کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واحد مقصد کشمیریوں کے جذبہٴ آزادی کو ختم کرنا ہے لیکن بھارت اور اسکے ریاستی گماشتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ظلم و جبر کے ان ہتھکنڈوں سے وہ کشمیری عوام کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے ان کا جذبہ تحریک مزید تقویت پا رہا ہے ۔

محمد یاسین ملک نے کہاکہ مذہبی تہواروں پر خیر سگالی کے جذبے کے تحت قیدیوں کو رہاکیا جاتا ہے لیکن ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی حمایت یافتہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتی جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو عید پر رہا کرنے کے بجائے مزید بیگناہوں کو جیلوں میں پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ قا بض انتظامیہ کشمیریوں سے انکے تمام حقوق سلب کر کے خود تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے اپنی نظر بند ی کو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت اور اسکی کٹھ پتلیوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :