مہاجرین کی واپسی میں عدم تعاون، یورپی یونین کا سخت اقدامات کا اعلان

اتوار 25 جون 2017 14:11

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) یورپی یونین نے مہاجرین کی واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برسلز میں ہونے والے یورپی سربراہوں کے اجلاس کے دوران تمام یورپی ممالک نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایسے ممالک جن کے شہریوں کو یورپ میں بطور مہاجر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور جو اپنے ہاں سے یورپ آنے والے تارکین وطن کی واپسی میں تعاون نہیں کر رہے، ان ملکوں کے شہریوں کو مستقبل میں یورپی ممالک کے ویزے جارے کرنے میں سختی کر دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ یورپی سفارت کار کا کہنا تھا، ’’ہم ویزے محدود کرکے ان ممالک کو اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر قائل کر سکتے ہیں‘‘سفارت کار کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کی حکمران اشرافیہ اور امیر طبقے کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ویزوں کا حصول سخت بنا کر انہیں دباو میں لایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :